نادیہ خان شو کی ایک حالیہ قسط میں، پاکستانی اداکارہ میرا نے اسٹوڈیو کی ٹیم کو اپنے غصے کا نشانہ بنایا اور شو کی پروڈیوسر پر حملہ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا۔ میرا نے اپنے آپ کو میک اپ روم میں بند کر لیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک اُنہیں شو کی میزبانی کا حق نہیں دیا جائے گا وہ کمرے سے باہر نہیں آئیں گی۔ پہلے بھی کئی موقعوں پر میرا نے اِنتہائی مشتعل اور غیر معقول رویہ اختیار کیا ہے اور چڑچڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔

upper

Samreen Masud

ثمرین مسعود ولنگ ویز لاہور میں بطور ماہر نفسیات  اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کنیئرڈ کالج فار ویمن، لاہور سے کلینیکل سائیکالوجی میں ایم۔فل کیا اور وہیں سے اپلائیڈ سائیکالوجی میں بی۔ایس۔سی آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں بطور انٹرن کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہاں انہوں نے کینسر کے نوجوان مریضوں اور بچوں کے ساتھ کاؤنسلنگ اور آرامِ تراکیب میں مہارت حاصل کی۔شوکت خانم میں ثمرین نے بے چینی، ڈپریشن اور او۔سی۔ڈی جیسے عام عوارض کے ساتھ کام کیا، انہوں نے Palliative care counselling میں بھی تربیت حاصل کی۔ ثمرین کمبائینڈ ملٹری ہسپتال میں شیزو فرینیا، بائی پولر اور Border line personality Disorderجیسے اہم دماغی عوارض کے ساتھ بھی بطور انٹرن کام کر چکی ہیں۔
ایڈیٹر: ارمان احمد

lower

ہالی وڈ کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ برٹنی سپیرز نے بھی ایک موقع پر جہاز میں غصے اور جھنجھلاہٹ کا مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اُنہیں جہاز سے اُتار دیا جائے کیونکہ جہاز میں (Leather) چمڑے کی Seats نہیں ہیں۔اداکارہ میں بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی سرکاری طور پر تشخیص کی گئی ہے۔ ایک اور مشہور واقعہ میں، برٹنی سپیرز نے اپنا سر منڈوا لیا جس سے اُن کے بائی پولر رجحانات سامنے آئے ہیں۔ کافی دیگر مشہور شخصیات نے بھی اِس بیماری کے زیرِ اثر خاصے سنگین اور جارحانہ رویے اختیار کیے ہیں۔ ہالی وڈ کے کئی اداکار جیسے کہ بن سٹلیر (Ben Stiller) ،جو کہ بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ہیں۔ اپنی فلموں کے سیٹ پر متاثر کُن اور اشتعال انگیز رویے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اُن کو سنبھالنے میں اُن کی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پٖڈوکون بھی کھلے عام اِس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ اپنی ایک اور کامیاب فلم ہیپی نیو ائیر(Happy New Year) کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید ڈپریشن سے لڑتی رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دیپیکا اپنے غیرمستحکم مزاج کو بہت اچھے طریقے سے منظم رکھ کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں۔
bipolarrبائی پالر ڈس آرڈر کی خصوصیات میں جنون (Mania) ڈپریشن کا تسلسل میں نمودار ہونا ہے۔ جس میں اچانک مزاج میں تبدیلی پیدا ہونا پایا جاتا ہے۔ اِس میں افراد میں وافر توانائی اور سرگرمیوں اور روزمرہ فعالیت میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ بائی پالر ڈس آرڈر میں دو انتہا پائی جاتی ہیں، ڈپریشن اور جنون۔ (mania) ڈپریشن کو خود کو حقیر جاننے اور سُستی کے معنوں میں بیان کیا جاتا ہے۔ ڈپریشن میں فرد خود کو حقیر سمجھتا ہے اور سُستی کا شکار رہتا ہے۔ ایسا فرد نااُمیدی، بے بسی، خوش کرنے والی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی اور بھوک لگنے میں تبدیلی جیسے تجربات سے گزُرتا ہے۔ ڈپریشن میں مُبتلا افراد عام طور پر خود کو بیکار اور گُناہ گار محسوس کرتے ہیں۔

دوسری طرف جنون (Mania) میں مزاج میں انتہائی مسحور کُن تبدیلی پائی جاتی ہے۔ اِس میں انسان وافر توانائی اور خیالات کی بڑھتی ہوئی پرواز کے ساتھ بہت اعلیٰ اور خوشی محسوس کرتا ہے۔ ایسے میں نیند کا کم ہونا، بہت زیادہ بولنے کی خواہش ہونا اور عام طور پر پرُخطر رویوں میں ملوث ہونا پایا جاتا ہے۔ اچانک مزاج میں تبدیلی اور جارحانہ رویہ اُن کے تعلقات کو نقصان پُہنچا سکتا ہے، نوکری اور سکول کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور بعض صورتوں میں خُودکشی کی طرف راغب کرتا ہے۔

  • 1
  • اگلا صفحہ:
  • 2
  • 3
  • 4