بائی پولر ڈِس آرڈر

2

بائی پولر کی دو اہم اقسام میں درجہ بندی کی گئی ہے۔ بائی پولر 1 اور بائی پولر 2 ۔ بائی پولر 1 میں کم از کم ایک مکمل پیمانے کا جنونی (Mania) واقعہ اور اُس کے ساتھ Hypomania یا ایک اہم ڈپریشن کے واقعے کا پایا جانا ہے۔Hypomania جنون کی کم شدت والی شکل ہے۔ اس شکل میں اگرچہ وافر توانائی، گفتگو کا پریشر اور خیالات کی پرواز پائی جاتی ہے۔ مگر Hypomania اور Mania (جنون) میں نفسیاتی علامات اور متاثرکُن جذبات کی غیر موجودگی کا فرق ہے۔ اگرچہ Hypomania بائی پولر 2 کی ایک اہم خصوصیات ہے، بائی پولر 1 میں اس سے صرف مزاج میں ایک چھوٹی سی تبدیلی کروائی جاتی ہے جو کہ ایک فرد کے نارمل سے جنونی مزاج میں تبدیلی کے دوران پائی جاتی ہے۔
bipolarr2بائی پولر 2 میں ،جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، کم ازکم ایک Hypomania واقعہ اور مکمل پیمانے کا اہم ڈپریشن ہوتا ہے۔بائی پولر 1 کی تشخیص میں جنوبی واقعہ کی مدت تقریباً ایک ہفتہ ہونی چاہیے۔ جبکہ بائی پولر 2 میں Hypomania تقریباً چار دن سے زیادہ برقرار رہنا چاہیے۔

بعض محقیقن کے مطابق بائی پولر ڈس آرڈر اور منشیات اور شراب کی لت میں بہت مضبوط رشتہ پایا جاتا ہے۔ منشیات اور شراب کی لت یا نشہ ایک جسمانی، نفسیاتی، سماجی بیماری ہے جو کہ ناصرف ہماری جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ ہماری نفسیاتی حالت کو بھی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہماری سماجی زندگی میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ نشہ پر انحصار اُس وقت ہوتا ہے جب شراب اور منشیات کا مسلسل استعمال ایک فرد کی سماجی، پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں اہم خرابی کا باعث بنے۔ جو ہمارے دماغ کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اوپر دیے گئے بیان کے مطابق، بائی پولر ڈس آرڈر میں دو مکمل طور پر مختلف نفسیاتی حالتوں، جنون اور ڈپریشن کا ہونا پایا جاتا ہے۔ عام طور پر نشہ کی لت اور بائی پولر ڈس آرڈر کی دوہری تشخیص کی وجہ مختلف نشوں کا استعمال ہے جو کہ مزاج کو درست رکھنے کے کام آتے ہیں۔ اِسے Self Medicating یا خود سے دوا لینے والا رویہ کہا جاتا ہے۔ بائی پولر ڈسِ آرڈر کا شکار افراد اپنے مزاج کے اچانک اُتار چڑھاؤ کو کنڑول کرنے کے لیے انجانے میں شراب یا منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ Willing Ways کے پروجیکٹ ڈائریکڑ ڈاکٹر صداقت علی کے بیان کے مطابق جنونی مرحلے میں لوگ منشیات کا استعمال زیادہ کر دیتے ہیں کیونکہ وہ اعلیٰ محسوس کرنا چاہتے ہیں اور زیادہ Adrenaline Rush ،جوش وخروش اور انوکھے پن کے تجربے سے گُزرنا چاہتے ہیں۔ جیسے جیسے شراب ایک فرد کی خود اعتمادی اور اعتماد کی سطح کو بڑھاتا ہے، تو جنونی مریض اسی کا استعمال زیادہ کر دیتے ہیں تاکہ انتہا کی خوشی حاصل کر سکیں۔

  • 1
  • 2
  • اگلا صفحہ:
  • 3
  • 4

اپنی رائے یہاں لکھیئے:-

comments