بہترین دوستوں کا انتخاب کیسے کریں؟

2

نو عمری میں ذہن پوری طرح سے بڑا نہیں ہوا ہوتا۔ صرف جذباتی ذہن ذیادہ ڈویلپ ہوتا ہے اسی لیے نو عمری میں لیے گئے فیصلے عام طور پر اچھے فیصلے نہیں سمجھے جاتے۔ اسی لیے نو جوانوں کے لیے ۶ اہم فیصلوں میں سے ایک اہم فیصلہ یہ ہے کہ اچھے دوست کیسے چنے جائیں؟ نوجوان سب سے الگ نظر آنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں مانیں، ان کی تعریف کریں اور انہیں توجہ اور پیار سے سنیں۔ وہ لوگ جن کے ساتھ ہم وقت گزارتے ہیں اور اپنی زندگی کے گہرے راز بانٹتے ہیں۔ ایسے لوگ ہماری زندگی پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔ ان کی پسند، ان کے اصول اور ان کی ترجیحات یہ سب ہم پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔

اچھے دوستوں کی خصوصیات
۱۔ ایماندار
۲۔دلچسپ
۳۔ سننے والا
۴۔ مدد کرنے والا / سہارا دینے والا
۵۔ پر جوش، ولولہ انگیز
۶۔ ماننے والا/ قبول کرنے والا
۷۔ معاف کرنے والا
۸۔ قابل بھروسہ
How-to-choose-good-friends-4
اچھی دوستی آپکی سماجی زندگی ک اایک اہم پہلو ہے۔ آپ کے دوست آپ پر بہت اثر رکھتے ہیں اسی لیے دوست چننے وقت احتیاط برتنی چاہیئے اور ایسے لوگ دوست بنائیں جن میں مثبت باتیں ہوں۔ جو اچھی خصوصیات کے حامل ہوں اور آپ پر بھی مثبت اثر رکھیں۔ دوست بنانے سے قبل چند خصوصیات ہیں جن کو دیکھ لینا چاہیئے۔ کیا یہ خصوصیات آپ کے دوستوں میں پائی جاتی ہیں۔

۱۔ جذباتی سہارا اور رہنماِئی: آپ جب کبھی بھی زندگی میں ڈاوٗن محسوس کر رہے ہوں تو کیا آپ کا دوست آپ کا ساتھ دیتا ہے؟ اچھے دوست کبھی بھی ایسے موقع پر آپ کو اکیلا نہیں چھوڑتے وہ عین ممکن آپ کا ساتھ دیتے ہیں اور مدد مہیا کرتے ہیں اور جب آپ کو نصیحت اور رہنمائی کی ضرورت ہو وہ مہیا کرتے ہیں۔
teaser-Home runaway۲۔ لین دین میں توازن ہو: اچھے دوست لین دین میں ہمیشہ توازن رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ دوستی کو بڑھانا چاہیئے جو کہ صرف لینے پر ہی تلے ہو بلکہ دینے کے لیے بھی تیار رہیں۔

۳۔ آپ کی بہترین خصوصیات کو اجاگر کرے: اچھے دوست آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنی بہترین صورت بن سکیں۔ انہیں آپ کی مدد کرنی چاہیئے تاکہ آپ اپنی خصوصیات پر غور کر سکیں اور ان کے بل بوتے پر کامیابی کی جانب راغب ہیں۔ اچھا دوست ہمیشہ جذباتی فیصلے لینے سے روکتا ہے اور آپ کی کامیابی کے وقت، آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں۔ جیسے کھیل کے میدان میں ہر ٹیم کا چئیر سکواڈ ہوتا ہے۔

  • 1
  • 2
  • اگلا صفحہ:
  • 3

اپنی رائے یہاں لکھیئے:-

comments