بہترین دوستوں کا انتخاب کیسے کریں؟

3

۴۔ پر اثر اور بہترین بات چیت: بہترین دوست کے ساتھ آپ کھل کر، بلا جھجک بات کر سکتے ہیں۔ عمدہ بات چیت ہر رشتے کی بنیاد ہے۔ اسی طرح یہ دوستی میں بھی بنیادی عوامل میں سے ایک ہے۔ جب کسی دوست سے بات کرتے ہوئے یہ خطرہ نہ ہو کہ اس سے کوئی سوچ یا کوئی بات چھپانی ہے۔ اس کے ساتھ بات کرتے ہوئے آپ اپنا آپ نہ بدلو تو یہ ایک اچھے دوست ہونے کی نشانی ہے۔

۵۔ بھروسہ اور عزت: اچھے دوست کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ آپ ان سے اپنی ذاتی بات آسانی سے شئیر کر لیتے ہیں اور یہ یقین بھی رکھتے ہیں کہ وہ آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کی بات کا راز رکھیں۔ غیروں کی موجودگی میں آپ کا دوست ساتھ دیتا ہو اور آپ کی عزت کرتا ہو اور دوسرں سے بھی عزت کرواتا ہو۔ اچھے دوست بنانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ انسان برے/ ٹاکسک لوگوں سے دور رہے۔ نو عمری میں خاص طور پر یہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ پہچان رکھتے ہوں کہ اکثر لوگ آپ سے دوستی کا دعوی کرتے ہوں لیکن وہ آپکے داست نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں سے بچائو اور دوری اختیار کرنا ضروری ہے۔ جو کہ اچھے وقت کے دوست ہوں اور ضرورت کے وقت پیٹھ دیکھا دیں۔
How-to-choose-good-friends-4
ایسے دوستوں سے دور رہیں جو آپکو نیچا دیکھائیں: ایسے وارننگ سائنز کو دیکھتے رہیں جو کہ برے دوستوں کے ہوں تاکہ آپ کسی بری صحبت میں نہ پھنس جائیں۔ ایسے دوستوں سے دور رہیں جو کہ آپ کو نیچا دکھائیں اور آپ کے لیے برے الفاظ کا استعمال کریں۔ اس طرح کے ایکشنز آپ کی عزت نفس کے لیے اور آپ کی ذاتی اہمیت کے لیے بہت برا اثر رکھتے ہیں اور اس طرح کی دوستی میں لے جا سکتی ہے جو کہ آپ کے لیے بہت زہریلی اور نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ایسے دوستوں سے پرہیز کریں جو صرف ذاتی ضروریات کو اہمیت دیں:ایسے دوستوں سے دور رہیں جو کہ آپ سے ہمیشہ لیتے ہیں اور دیتے کچھ نہیں۔ جنہوں نے آپ کو کبھِی سپورٹ نہیں کیا اور کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ ایسے دوستوں سے دور رہیں جو آپ کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہوں اور آپ کی ضرورت کے وقت مدد دینے کے لیے موجود نہ ہوں۔ ایسے دوست خون چوسنے والے کیڑوں جیسے ہوتے ہیں۔

ایسے لوگوں سے تعلق نہ رکھیں جو کہ صرف بری باتوں پر توجہ دیتے ہوں: ایسے لوگوں سے دور رہیں جو کہ حالات کے صرف منفی پہلو پر توجہ دیتے ہوں۔ کیونکہ اس طرح سے وہ صرف آپ کی انرجی ضائع کریں گے۔ یہ آپ کو بھی ایک منفی نقطہ نظر اپنانے کی طرف لے جائے گا اور آپ کو مسلسل ایک منفی کیفیت میں مبتلا رکھے گا۔

اس لیے دوستوں کا انتخاب بہت اہم فیصلہ ہے اور یہ ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہذا یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنے والا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیئے:-

comments