جب کوئی گھر سے بھاگنا چاہے تو۔۔۔

3

بات چیت کو کھلا رکھیں: ان تمام مسائل پر بات کریں جو آپکے پیارے کو یہ فیصلہ کرنے کے لیے دھکیل رہی ہے۔ ہر اس مسئلے پر بات کریں جو آپکے بچے کے لیے بھی مشکل ہے کہ وہ آپ سے کرے۔ اگر آپ کے لیے بھی مشکل ہے تو مدد لیجیے۔ ذیادہ تر گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کسی ایسی وجہ سے ہی ہوتا ہے جس پر انہیں لگتا ہے کی اسکا حل گھر سے بھاگ جانا ہی ہے۔ آپ کے لیے جان لینا ضروری ہے کہ کیا یہ فیصلہ کسی حقیقی وجہ سے ہے یا ویسے ہی ہے۔

گھر سے بھاگنے والے نوجوان بہت دفعہ جب واپس آنا بھی چاہتے ہوں تو اس خوف سے نہیں آتے کہ ان کے والدین انہیں قبول نہیں کریں گے۔

مثبت رویوں کو فروغ دیں اور گرم جوشی سے بات کریں: کسی کو جوابدہ دینا سب سے آسان کام ہے لیکن کسی کو اسکے مثبت رویوں کے بارے میں بتانا ایک ایسا کام ہے جو واقعی کرنے والا کام ہے۔ اکثر ہم اپنے عزیزوں سے انکے منفی رویوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن ان کے مثبت رویوں کو فار گرانٹڈ لیتے ہیں۔ یہ ایک آسان کام ہے کہ جب ہم پریشان ہوں تو دوسروں کے جذبات کو رد کر دیں۔ اسی طرح جب ہم اپنے پیاروں سے بات کرتے ہیں اور بات کرنا مشکل لگ رہا ہو تو اس وقت ہم ان کے جذبات کو رد کر دیتے ہیں۔

ایمپتھی / ہمدردی کرنے کی کوشش کریں اور اصل وجہ پوچھیں: نوجوان مختلف قسم کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، آپکو صرف یہ کرنا ہے کہ انکو بات کرنے کا موقع دیں اور انکی بات سنیں۔ ایک مشہور مصنف، سٹیون کوی نے اپنی کتاب سیون ہیبٹس فار آفیکٹو پیپل میں ایک عادت جو نہا یت مفید ہے اس کا بتایا ہے جس کا مفہوم ہے کہ پہلے دوسرے کو سمجھیں اور پھر اپنی بات سمجھائیں۔ لیکن ہم ذیادہ تر اپنا پوائنٹ آف ویو بتانے پر توجہ دیتے ہیں، بجائے اس کہ دوسرے کو حوصلے سے سنیں۔ اسی طرح نوجوانوں کے والدین کو بھی انکے مسائل کو انکی عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے، سمجھنا چاہیئے، بجائے کہ صرف لعن طعن اور ملامت کریں۔ جنسی ذیادتی بھی گھر سے بھاگنے کی ایک وجہ ہوتی ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ آپکا بچہ آپ کے کسی رویے سے خلاف ہو اور اس سے بھاگنا چاہتا ہو۔

آخری دفعہ کب آپ اپنے بچے کے ساتھ بیٹھے اور اسے اس کے جذبات کے بارے میں پوچھا؟
ہو سکتا ہے وہ ظاہری طور پر آپ سے دور بھاگتا ہو لیکن اندر سے وہ واقعی ہی بات کرنا چاہتا ہو، لیکن اسے سمجھ نہیں کہ کیسے بات کرے؟ گھر سے بھاگنے کی بہت سے وجوہات میں سے ایک وجہ گھر کا کشیدہ ماحول، زبانی اور جسمانی ایذا رسانی بھی ہے۔

  • 1
  • 2
  • 3
  • اگلا صفحہ:
  • 4
  • 5

اپنی رائے یہاں لکھیئے:-

comments