جب کوئی گھر سے بھاگنا چاہے تو۔۔۔

4

جذباتی تعلق قاِ ئم کریں: جب آپکا عزیز گھر سے بھاگنے کی دھمکی دے رہا ہو تو اس و قت اس کو مزید ڈانٹنے یا اکسانے کی بجائے، صورتحال کو بہتر بنائیں۔ اپنے جذبات کو نیوٹرل رکھیں جس کے لیے پہلے سے اپنے جذبات پر کام کرنا ضروری ہے۔ اس صورتحال میں اپنے پیارے کو بتاِئیں کہ وہ کتنا اہم ہے اور آپکو کتنا عزیز ہے۔ اس کے جانے سے آپکو تکلیف ہو گی۔ انہیں اپنے جذبات بتائیں اور کہیں کی آپ کے گھر سے جانے سے مجھے بہت تکلیف ہوگی، ہم اس بارے میں بیٹھ کر بھی بات کر سکتے ہیں، لیکن اگر پھر بھی آپ جانا چاہتے ہیں تو وہ آپکا فیصلہ ہے، لیکن اگر جانے کے بعد آپ کو واپس آنے کا خیال آئے تو بلا ججھک واپس آ جائیے گا، یہ گھر بھی آپ کا ہے اور آپکے لیے اس کے دروازے کھلے ہیں۔

یہ بہت نازک لمحہ ہوتا ہے، اس وقت جوابدہی کرنے کی بجائے ایمپتھی / ہمدردی کریں۔ ایسا کرنا مئوثر ثابت ہوتا ہے۔ بجائے کہ جذباتی ہو کر گھر کے ماحول کو مزید کشیدہ / تشویش ناک بنا دیا جائے۔ ایسا کرنے سے وہ کھل کر بات کریں گے اور آسانی سے بتا سکیں گے کہ مسئلہ کدھر چل رہا ہے؟ جب آپکا کوئی عزیز کوئی غلطی کرتا ہے اور آپ اسے اس وقت جوابدہ نہیں بناتے اور اسکی بجائے بات چیت کرتے ہیں تو یہ قدم انہیں راحت دیتا ہے۔

بہت سی باتیں بظاہر آپ کو معمولی لگ رہی ہوتی ہیں لیکن وہی اصل وجہ ہو سکتی ہیں جو آپ کے عزیز کے لیے مسئلے کا باعث ہو۔ اس لیے ہمیں اس وقت اپنے جذبات کو بہتر کرنے پر کام کرنا چاہیئے اور جذبات لے بہاؤ میں نہیں بہہ جانا چاہیئے۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ جذباتی طور پر سنبھل گئے ہیں اور مناسب طریقے سے بات کر سکتے ہیں تب ان سے بات کریں۔ بات کرتے وقت ان سے جذباتی طور پر منسلک رہیں اور ان سے ان کے تناؤ کے بارے میں پوچھیں۔ ان سے ان کے مسائل کے متعلق بات کریں۔ بجائے کہ صرف ایک فہرست تھما دیں جس پر وہ تمام کام ہوں جو آپ چاہتے ہِیں کہ وہ کریں۔

ان کے لیول تک جائیں، ان کے جذبات کو سمجھیں اور ان سے ڈھیر سارے سوالات کریں۔ لیکن اگر آپ کا لہجہ طنزیہ ہوا یا آپ کسی طرح کی کوئی رائے قائم کر رہے ہوئے تو اس سے مدد نہیں ملے گی۔ ان سے پوچھیں کہ انہیں ایسا کیوں لگا کہ خوش رہنے کا صرف یہ ہی ایک ذریعہ ہے۔ نہایت آرام سے ان سے ان کے آگے کے پلان/ منصوبے کے بارے میں پوچھیں کہ انہوں نے تنہا رہنے کے لیے کیا منصوبہ بنایا تھا؟ کیا وجہ بن گئِ تھی کہ وہ یہ قدم اٹھانا چاہتے تھے؟ ان سے پوچھیں کہ گھر سے جانے کا فیصلہ ان کا جذباتی فیصلہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی مکمل پلاننگ تھی؟

  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • اگلا صفحہ:
  • 5

اپنی رائے یہاں لکھیئے:-

comments