جب کوئی گھر سے بھاگنا چاہے تو۔۔۔

5

برادشت پیدا کریں: مشکل حالات میں میں صبر رکھنا ذیادہ مشکل کام ہے لیکن یہی کام سب سے ذیادہ مدد کرے گا، کیونکہ ڈانٹ ڈپٹ، لڑائی جھگڑا اور چیخنا چلانا کبھی مسائل کے حل میں مدد نہیں کرتے۔ اسکی بجائے مسائل کو مزید بڑھا دیتے ہے۔ جس وقت آپ پریشان ہوں اس وقت بات چیت کرنے کی بجائے ان سے کچھ دیر کے بعد بات کرنے کو کہیں یا اگلی صبح بات کرنے لیے بلائیں۔ کسی بھی مسئلے پر بات کرنے سے پہلے آپ کو بھی اپنے جذبات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور انہیں بھی کھانے اور سونے کے لیے وقت دیں۔ جب ان سے بات کریں تو اپنے جذبات کا اظہار کریں اور انہیں بتائیں کہ آپکے لیے یہ کتنا تکلیف دہ ہےاور آپ ان کے لیے کتنے پریشان ہیں۔ اور بات اس طرح کریں جس سے یہ ظاہر ہو کہ آپ مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں اور ایک ایسا حل جو ان کے اور آپ کے دونوں کے لیے قابل قبول ہو لیکن جو بنیادی اصول ہیں وہ ویسے ہی رہیں گے۔

جب آپکا کوئی پیارا گھر سے بھاگ رہا ہو تو آپ اسکی بہترین مدد کر سکتے ہیں۔ وہ مدد آپ کے الفاظ کے ذریعے ہو سکتی ہے، آپ کے جذبات کے ذریعے اور آپ کے ایکشن کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ آپ انہیں بتا سکتے ہیں کہ گھر سے بھاگنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ مزید مسائل کو پیدا کرتا ہے۔ گحر سے بھاگنا ٹی-وی اور فلموں میں اچھا لگتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں یہ ایک تلخ حقیقت ہے جو کہ آخر کار مزید مسائل پیدا کرتی ہے۔ غیر مشروط قبولیت اور پیار آپ کے الفاظ، جذبات اور عمل سے نظر آنا چاہیئے اور اپنے پیارے کو یہ محسوس کروانا کہ وہ آپ کی زندگی میں فوقیت رکھتا ہے۔ یہ تمام اقدام کسی بھی گھر سے بھاگنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو اپنے اس فیصلے پر سوچنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیئے:-

comments