یہ پروگرام شون کوی نے بنایا ہے جو کہ ایک نہایت کار آمد رہنمائی والا پروگرام ہے اور لوگوں کو نہ صرف اچھے سے زندگی گزارنے بلکہ ترقی کرنا بھی سکھاتا ہے۔ یہ ان چھ اہم فیصلوں پر مبنی ہے جو کہ نوجوان اپنی نوجوانی میں لیتے ہیں اور جو اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ ان کا مسقبل کیسا ہو گا۔ ہمیں اِن فیصلوں کا سامنا زیادہ تب کرنا ہوتا ہے جب ہم نوجوان ہوتے ہیں۔ ہم ان پر کس طرح سے ردعمل ظاہر کرتے ہیں اس کا اثر ہماری باقی کی زندگی پر ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ فیصلے بہت سادہ اور سیدھے لگتے ہیں لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ انہیں توجہ نہیں دیتے۔ ایک وقت میں انسان ان میں سے کسی ایک یا تمام ہی فیصلوں کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہو سکتا ہے۔

جو بھی معاملہ ہو لیکن لوگوں کو ان کے نتائج کے بارے میں معلومات ہونی چاہیئے تاکہ وہ بہتر فیصلہ کر سکیں۔ انہیں شعوری طور پر اپنے اعمال کے فائدے نقصانات کے بارے میں معلوم ہو، تاکہ جب بھی اِن تمام فیصلوں کا سامنا ہو تو وہ درست انتخاب کر سکیں۔ یہ ایک ایسا پروگرام ہے کہ جو رہنمائی کے ایسے اصول پیش کرتا ہے جن پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس میں سکول، ڈیٹنگ، والدین، دوستوں اور نشے (ایڈکشنز) کے متعلق اہم فیصلوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ زندگی کے وہ اہم پہلو ہیں جن کے متعلق بہتر طور پر معلومات ہونا لازمی ہیں تاکہ ان کے متعلق فیصلے بھی بہتر کئے جا سکیں۔ نوجوان اپنے لئے بہتر فیصلہ نہیں لے سکتے اور لڑکپن میں لئے گئے زیادہ تر فیصلے جذبات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لہٰذا اِس کے بارے میں سیکھ لینا کسی بھی نوجوان کے لئے بہت اہم اور ضروری ہے۔ اِن پہلوؤں کے بارے میں سیکھ لینا، زندگی کے بارے میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔
decisions-1
آج کے زمانے میں لوگوں کو طرح طرح کے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ پرانے زمانے کے برعکس آج کے دور میں لوگوں کو دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا بھی دباؤ برداشت کرنا ہوتا ہے، رابطے میں رہنا چاہیئے سوشل میڈیا کے ذریعے یا جیسے بھی! اسی طرح منشیات تک آسان رسائی، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور نفسیاتی مسائل یہ سب انہی کی وجہ سے ہے۔ یہ ابھی چند نام ہیں جو بتائے گئے۔ اس کے علاوہ بہت سے مسائل سر اٹھا کر کھڑے ہیں۔ یہ مسائل گزرتے وقت کے ساتھ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور کچھ اہم فیصلے ہیں جو ہمارے مستقبل کے لئے ضروری ہیں۔

شون کوی نے پوری دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ تحقیق کی اور زندگی کے کچھ سب سے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ مسائل کے انبار میں سے 6 سب سے اہم مسئلے چنے اور پھر ان پر کام کیا۔ ان کو اہمیت دی گئی کیونکہ یہ مسائل ایسے ہیں کہ ان کے بارے میں لئے گئے غلط فیصلے بھاری نقصان کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ 6 اہم فیصلے درج ذیل ہیں :

1) سکول:- یہ ہماری تعلیم کے متعلق بتاتا ہے۔
2) دوست:- یہ ہمیں ہمارے دوستوں کے بارے میں بتاتا ہے کہ ہم کس طرح کے دوستوں سے گھرے ہوں گے اور ہمیں کس طرح کے دوست انسپائر کرتے ہیں۔
3) والدین:- یہ ہمیں ہمارے والدین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتاتا ہے۔
4) ڈیٹنگ:- یہ بتاتا ہے کہ ہم کس کے ساتھ نزدیکی تعلقات قائم کریں گے۔
5) نشے (ایڈکشنز):- یہ ہمیں ہمارے رویوں کے بارے میں بتاتا ہے جو ہم نشے کے متعلق رکھیں گے۔
6) ذاتی اہمیت:- یہ ہمیں ہماری نظر میں اپنی ذاتی اہمیت اور اپنی صلاحیتوں کی اہمیت کے بارے میں بتاتا ہے۔

  • 1
  • اگلا صفحہ:
  • 2